10 جولائی، 2017، 2:46 PM

امریکہ کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مثبت آثار کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش

امریکہ کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مثبت آثار کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے اور امریکہ کی طرف سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مثبت آثار کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتہ وار بریفنگ میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے اور امریکہ کی طرف سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مثبت آثار کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر اور انتظامیہ اس معاہدے کو یک طرفہ طور پر نقض نہیں کرسکتے کوینکہ یہ ایک چند چانبہ معاہدہ ہے اور اسی لئے وہ اس معاہدے کے مثبت آثار کو ختم کرنے کے لئے نئی پابندیوں اور دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکہ کے ہر اقدام کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

بہرام قاسمی نے عراق کے شہر موصل کی آزادی پر عراقی حکومت اور عراقی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت نے فوج اور عراقی عوام کے باہمی تعاون کے ساتھ موصل کو آزاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ عراق میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی عراقی عوام ، وہابی دہشت گردوں کو پسند کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں امریکی اتحاد کی بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر عام شہریوں کو اپنی بربریت اور ہوائی حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ترجمان نے روس کی طرف سے شام میں امن بحال کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔

ترجمان نے قطر اور عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے باہمی روابط تمام ہمسایہ ممالک کی طرح ہیں  اور ایران کی طرف سے قطر کو خوراک اور غذائی اشیا کی فراہمی انسانی ہمدردی کی بنیادپر ہے۔

News ID 1873770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha